جارحیت جاری رہی تو امریکہ کو مزید شدید اور غیر متوقع دھچکے دیں گے، ایرانی افواج

ایران کی عسکری قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی تو امریکہ اور اسرائیل کو مزید شدید اور غیر متوقع دھچکے دیئے جائیں گے۔
ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر نے امریکی صدر کے حالیہ دھمکی آفریں بیانات کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور دھمکیاں اس کی طاقت کا نہیں بلکہ اس کے اسٹریٹجک تعطل کا ثبوت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف مظالم اور دشمنوں کی سازشیں بے نقاب کریں گے، ایرانی صدر
ایرانی عسکری اداروں نے یاد دلایا کہ ماضی میں مسلط کردہ جنگوں میں بھی ایران نے کامیاب اور فیصلہ کن مقابلہ کیا ہے اور موجودہ عالمی نظام میں امریکہ کی گرتی ہوئی پوزیشن کو یہ دھمکیاں نہیں چھپا سکتیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ واشنگٹن نے فوجی دباؤ میں ناکامی کے بعد اب پابندیوں کے ذریعے عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ہے، لیکن ایران خطے میں سلامتی کا محور بنا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ صدر مسعود پزشکیان اپنے خطاب کے ذریعے عالمی برادری تک طاقتور ایران کا پیغام پہنچائیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









