منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف مظالم اور دشمنوں کی سازشیں بے نقاب کریں گے، ایرانی صدر

22 ستمبر, 2026 14:32

ایرانی صدر نے نیویارک روانگی سے پہلے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایرانی عوام کے حقوق اور دشمنوں کے مظالم کا بھرپور انداز میں دفاع کریں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ وہ مشکل حالات میں ملک کا دفاع کرنے والے تمام شہداء اور شہریوں کے موقف کو دنیا کے سامنے اٹھائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایرانی قوم نے غیر ملکی جارحیت اور سختیوں کا سر اٹھا کر مقابلہ کیا ہے اور وہ عالمی فورمز پر اپنے حقوق کی بھرپور جنگ لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا پکڑے گئے امریکی زیر آب ڈرون کی ریورس انجینئرنگ کا اعلان

صدر پزشکیان نے افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ دنیا میں عالمی فریم ورک کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور بعض طاقتیں دیگر ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر حملے کرنا دہشت گردی کے خلاف جنگ کہلاتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی میڈیا کے وفد کو جنرل اسمبلی میں شرکت سے روکنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ایرانی عوام کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایرانی عوام اسلامی انقلاب کے رہبر اور قومی اتحاد کی بدولت اپنے تمام دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔