منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

ایران کا پکڑے گئے امریکی زیر آب ڈرون کی ریورس انجینئرنگ کا اعلان

22 ستمبر, 2026 14:27

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پکڑے گئے جدید ترین امریکی زیر آب ڈرون اور دیگر عسکری آلات کی ریورس انجینئرنگ کا عمل شروع کرے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران نے حالیہ امریکی و اسرائیلی جارحیت کے دوران جدید ترین امریکی دفاعی آلات کو ناکام بنایا اور جنگ سے ثابت ہوا کہ امریکہ کی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی اب ایران کے کنٹرول میں آ چکی ہے۔

انہوں نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کی باڈی کے الائڈز، اسٹیلتھ اور پرواز کی صلاحیتیں ایران کے سامنے آ چکی ہیں، جسے سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورسز کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جی سیون وزرائے خارجہ کا ایران سے حوثیوں کو عسکری امداد بند کرنے کا مطالبہ

حسین محبی نے مزید بتایا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ نے ایک امریکی زیر آب بحری جہاز اور بغیر پائلٹ کے چلنے والے ڈیو ایل ڈی نامی آبی جہاز کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے ذریعے کامیابی سے پکڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 5.8 میٹر لمبے اور 2.7 ٹن وزنی اس خودکار ڈرون کی حدِ پرواز اور زیر آب رہنے کی صلاحیت 10 دن تک ہے اور یہ 6 ہزار میٹر کی گہرائی تک کام کر سکتا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کی ریورس انجینئرنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے، تاکہ ملکی دفاعی پروگرام کو مزید تقویت دی جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔