ایران کے جزیرہ قشم کے قریب سمندر میں پراسرار دھماکے کی آواز

ایران کے جزیرہ قشم کے قریب سمندر کی سمت سے ایک طاقتور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، جس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں واقع جزیرہ قشم کے قریب سنی جانے والی دھماکے کی آواز خشکی کی بجائے سمندر کی سمت سے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
حکام کا کہنا ہے کہ اس جزیرے پر کوئی راکٹ یا میزائل حملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور مقامی حکام نے تاحال اس دھماکے کی نوعیت یا اصل ماخذ کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
خیال رہے کہ جزیرہ قشم آبنائے ہرمز کے اسٹریٹجک مقام پر خلیج کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جو موجودہ جنگی حالات کے دوران انتہائی حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









