پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں روزانہ 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کے لیے روزانہ کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہدایت کے مطابق ہر طالب علم کا روزانہ 10 منٹ کا مختصر ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ماہانہ جامع اسیسمنٹ بھی لازم ہوگی۔
محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ ہونے والے کوئیک ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ کے نتائج کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔ اس مقصد کیلئے طلبہ کی کارکردگی کو منظم انداز میں محفوظ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ہر طالب علم کے ماہانہ ٹیسٹ اور اسکول بیسڈ اسیسمنٹ (SBA) کے نمبر متعلقہ پورٹل پر درج کیے جائیں گے۔ اس ریکارڈ کی افسران کے اسکول دوروں کے دوران جانچ بھی کی جائے گی۔ اس طرح طلبہ کی تعلیمی کارکردگی پر باقاعدگی سے نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔
حکام نے چیف ایگزیکٹو افسران کو بھی ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں اس نظام پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ روزانہ ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ کے حوالے سے اسکولوں کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے گی۔
ماہانہ جامع اسیسمنٹ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ اس کے ذریعے یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ کن مضامین یا تعلیمی مراحل میں طلبہ کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ اس معلومات کی بنیاد پر طلبہ کی تعلیمی بہتری کیلئے اقدامات کیے جاسکیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اسیسمنٹ کا ریکارڈ صرف اسکول تک محدود نہیں رہے گا۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے دوروں کے دوران اسیسمنٹ رجسٹر کا خصوصی جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اس سے اسکولوں میں ٹیسٹ اور ریکارڈ رکھنے کے عمل کی نگرانی مزید باقاعدہ ہوگی۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










