اے آئی پر چند افراد کی اجارہ داری نہ ہو، اس پر انسانی کنٹرول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اے آئی سے متعلق جامع فریم ورک اور ریگولیشنز تیار کیے جائیں، اس ٹیکنالوجی پر انسانی کنٹرول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت سے متعلق مزید موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اے آئی جیسی جدید ٹیکنالوجی پر کسی چند افراد کی اجارہ داری بلکل نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : چین نے امریکہ کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر لاکھوں جدید ترین اے آئی کمپیوٹر چپس خرید لیں
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں فیک نیوز (جعلی خبریں) سے نمٹنا پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے سسٹمز پر انسانی کنٹرول کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ اس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے نظام کو محض تخریب کاری کی بجائے دنیا بھر میں امن، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے رائج کیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












