بدھ، 10-جون،2026
منگل 1447/12/23هـ (09-06-2026م)

چین نے امریکہ کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر لاکھوں جدید ترین اے آئی کمپیوٹر چپس خرید لیں

09 جون, 2026 11:00

چین نے دنیا کی جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس چپس لاکھوں کی تعداد میں خرید لیں، جس سے چین پر عائد امریکی پابندیوں کا مقصد بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت نے خاموشی کے ساتھ چین کی بیرون ملک کام کرنے والی ذیلی کمپنیوں کو بغیر کسی لائسنس کے دنیا کی سب سے جدید ترین اور طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس چپس خریدنے کی اجازت دے رکھی تھی۔

یہ سلسلہ پورے ایک سال تک جاری رہا، انڈسٹری کے ذرائع کا اندازہ ہے کہ اس دوران لاکھوں کی تعداد میں جدید بلیک ویل نامی این ویڈیا چپس چین کو برآمد کی گئیں۔

اب امریکی حکام نے اس خامی کو دور کرنے کے لیے نئی ہدایات تو جاری کر دی ہیں لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی ہے اور چین اپنا کام مکمل کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جاپان، چین اور سعودی عرب کے بعد ترکیہ نے بھی امریکی بانڈز کی بڑی تعداد فروخت کردی

امریکی پابندیوں کا اصل مقصد چین کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی صلاحیتوں سے محروم کرنا اور اسے اس ٹیکنالوجی میں پیچھے دھکیلنا تھا، مگر اس خامی کی وجہ سے چین نے اسمارٹ طریقے سے کام لیتے ہوئے ان چپس کا ایک بہت بڑا ذخیرہ جمع کر لیا۔

یہ سب کچھ اس وقت ہوا، جب چین ان چپس کو بنانے والی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ کے ساتھ ہاتھ ملا رہا تھا اور مسکرا رہا تھا، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ مئی میں اپنے دورے کے دوران اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بیجنگ بھی لے کر آئے تھے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی اس عالمی دوڑ میں چین پہلے ہی بہت آگے نکل چکا ہے، کیونکہ دنیا کے آدھے سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے سائنسدان چین کے پاس موجود ہیں۔

چین اب صرف باہر کی چپس پر انحصار نہیں کر رہا بلکہ وہ اپنی اعلیٰ معیار کی چپس خود تیار کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین روس کے ساتھ مل کر کوانٹم چپس بنانے کے شعبے میں بھی نئی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں چین کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔