جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

پنجاب میں مخصوص ادویات کی فروخت روکنے کا الرٹ، مریضوں کو استعمال سے گریز کی ہدایت

24 ستمبر, 2026 10:15

پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سیرپ اور مختلف ادویات کے مخصوص بیچز کے حوالے سے اہم الرٹ جاری کردیا ہے۔

 اتھارٹی نے متعلقہ ادویات کی فروخت اور ڈسپنسیشن فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی مارکیٹ میں موجود اسٹاک واپس منگوانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو اپنے پاس موجود متعلقہ ادویات کا اسٹاک چیک کرنا ہوگا۔ اگر کسی دکان یا گودام میں درج ذیل بیچز موجود ہیں تو ان کی فروخت فوری طور پر روک دی جائے۔

الرٹ میں DryGlit 120mL Syrup کے بیچز S13326 اور S13426 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ Trezine (Cetirizine 10mg) کا بیچ نمبر 307 بھی واپس منگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح Zinad (Tizanidine 2mg) کا بیچ 5F001 اور Bemin (Mecobalamin 500mcg) کا بیچ 093 بھی الرٹ میں شامل ہے۔ متعلقہ کاروباری اداروں کو ان بیچز کی ڈسپنسیشن روکنے کے ساتھ اسٹاک کی واپسی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اتھارٹی نے ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو کہا ہے کہ اگر ان کے پاس مذکورہ ادویات کے متعلقہ بیچز موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کیا جائے۔ اس کے علاوہ متعلقہ علاقے کے ڈرگ انسپکٹر کو موجودہ انوینٹری اور ادویات کے استعمال یا فروخت سے متعلق ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

الرٹ میں جانوروں سے متعلق اداروں اور ان جگہوں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں جہاں یہ مصنوعات موجود ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود اسٹاک کی جانچ کریں اور متاثرہ بیچز کو فوری طور پر واپس کریں۔

مریضوں کیلئے اہم ہدایت

پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام اور مریضوں کو بھی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ادویات کے درج بالا بیچز کا استعمال فوری طور پر روک دیا جائے۔

اتھارٹی کے مطابق ان مخصوص بیچز کے استعمال سے صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس لیے مریضوں اور عام شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ادویات استعمال کرنے سے پہلے ان کا نام اور بیچ نمبر ضرور چیک کریں۔

اگر کسی شخص کے پاس الرٹ میں شامل ادویات موجود ہیں تو انہیں خود سے استعمال جاری رکھنے کے بجائے ڈاکٹر یا متعلقہ طبی ماہر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ادویات کے حوالے سے جاری سرکاری ہدایات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔