جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، آٹھ دہشت گرد ہلاک

24 ستمبر, 2026 14:27

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آٹھ خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر عسکری سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں کہیں بغاوت نہیں، چند عناصر علیحدگی چاہتے ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی

کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بچنے کے لیے ایک مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور مسجد کے تقدس کو مکمل طور پر ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی فورسز اس عزم پر غیر متزلزل ہیں کہ خیبرپختونخوا سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔