چینی صدر شی جن پنگ کا امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی طرف لوٹنے پر زور

امریکی اور چینی صدور کے درمیان بند کمرے میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ایک طویل ملاقات ہوئی، جسے امریکی صدر نے ایک شاندار ملاقات قرار دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے اور بیجینگ نے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی مسائل کا حل چین اور امریکہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، چینی صدر کا وائٹ ہاؤس میں خطاب
چینی صدر نے پاکستان اور دیگر ممالک کی ثالثی سے ہونے والے امن معاہدوں اور فریم ورک کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔
چینی صدر نے اس موقع پر تائیوان کے معاملے پر بھی بات کی اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان کی آزادی کی مخالفت کے درست مؤقف پر قائم رہے اور دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے تائیوان کے مسئلے کو انتہائی احتیاط سے ہینڈل کریں۔
ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی چینی صدر کے ساتھ بہت زبردست میٹنگ رہی۔ اس دورے کے دوران امریکی خاتون اول نے بھی چینی صدر کی اہلیہ کو ورثے اور ثقافتی مقامات کا دورہ کرایا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












