اتوار، 27-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/16هـ (27-09-2026م)

عمان کی مشرق وسطیٰ تنازع میں ثالثی کی پیشکش، مذاکرات پر زور

27 ستمبر, 2026 09:46

عمان نے مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی جاری رکھنے کی پیشکش کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے راستے جہاز رانی کے تحفظ کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔

عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمان آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ہم تمام فریقوں سے ان کوششوں میں عمان کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق شرائط پر امریکہ کے حتمی جواب کا انتظار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

عمانی وزیر خارجہ نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ ضبطِ نفس اور دوراندیشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر اور بات چیت میں مصروف ہو کر اپنے بقایا تنازعات کو حل کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔