جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز بند رہے گی، ابراہیم عزیزی

ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے، جب تک تہران کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے ایک انٹرویو میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران امریکی دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا اور ملک کے پاس اس فضائی ناکہ بندی کا بھرپور جواب دینے کے لیے متعدد طاقتور صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اپنی قیادت اور مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی جارحیت کر کے ایک بہت بڑی اسٹریٹجک غلطی تھی، جس میں وہ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن امریکی فوجی اڈوں کو واشنگٹن خطے میں اپنی طاقت کا سرچشمہ قرار دیتا تھا، وہ عملی طور پر ناکارہ بنائے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ پر بھروسہ کرنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی، بحران کا حل طاقت کے بجائے سفارت کاری میں ہے، ایرانی صدر
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن اس بات پر پچھتائے گا کہ اس نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تہران کی شرائط پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے مطالبات اسلام آباد مفاہمتہ یادداشت کے تحت پہنچا دیئے تھے، جن میں تمام محاذوں پر بالخصوص جنوبی لبنان میں جاری جنگ کا خاتمہ سرفہرست ہے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مذاکرات کو نہیں سمجھتا، صرف طاقت کی زبان ہی جانتا ہے۔ اس وقت امریکہ خود آبنائے ہرمز میں پھنس چکا ہے، جسے تہران کے فیصلے کے تحت بند رکھا گیا ہے، اور وہ کسی بھی صورت ایرانی قوم پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔
ابراہیم عزیزی نے انتباہ کیا کہ اگر امریکہ نے ایک بار پھر کوئی غلطی کی تو ایران خطے میں موجود اس کے باقی ماندہ فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، لیکن وہ ایران کے دشمنوں کے ساتھ تعاون کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر انہیں اس کا سخت اور فیصلہ کن نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، ترکی، عمان اور عراق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی احکامات کی پیروی کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے عراق کے حوالے سے بھی زور دیا کہ وہاں کی حکومت اور سیاسی جماعتیں امریکی دباؤ کے آگے ہرگز نہ جھکیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








