اتوار، 27-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/16هـ (27-09-2026م)

اقوام متحدہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کا اعتراف

27 ستمبر, 2026 13:13

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈی جائیک نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل وزیراعظم شہباز شریف کے مثبت کردار کو بے حد سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم کی پاکستان امریکا بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو

اقوام متحدہ کے ترجمان نے افغان عبوری حکومت پر سخت الفاظ میں زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی صورت دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابل انتظامیہ کو تمام شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچیوں کے بنیادی انسانی حقوق اور ان کے حصولِ تعلیم کے حق کا بھرپور تحفظ کرنا چاہیے۔

اسٹیفن ڈی جائیک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ خطے میں پائیدار امن اور سیاسی عمل کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ یو این فنڈز کبھی بھی مقامی انتظامیہ کو براہِ راست فراہم نہیں کیے جاتے، بلکہ انہیں شفاف طریقے سے براہِ راست فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔