عثمان وزیر نے مسلسل انیسویں انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ جیت کر ریکارڈ بنا لیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
تھائی لینڈ کے شہر پرایا میں منعقدہ سنسنی خیز مقابلے کے دوران پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے حریف باکسر کو شکست دے کر بڑی کامیابی اپنے نام کی ہے۔
اس شاندار فتح کے بعد عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن گولڈ ٹائٹل کے لیے آفیشل طور پر کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائٹ جیتنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عثمان وزیر نے اپنی یہ تاریخی فتح کور کمانڈر پشاور، افواج پاکستان اور پولیس کے غیور جوانوں اور شہداء کے نام کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کا اعتراف
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ ان کے کیریئر میں بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے، جس کی وجہ سے وہ اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
عُثمان وزیر نے مزید اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










