مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل دوسرے سیشن میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 105.91 ڈالر ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے داموں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور برینٹ کروڈ کے سودے 63 سینٹس یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 105.91 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 72 سینٹس یا 0.8 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 93.32 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی اس وجہ سے آ رہی ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث سپلائی کے منقطع ہونے کے خدشات ابھی تک برقرار ہیں۔
اگرچہ خطے سے خام تیل کی برآمدات میں کچھ بحتری کے اشارے بھی مل رہے ہیں، تاہم جنگی صورتحال کے خوف نے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں رکھا ہوا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










