امریکہ کا پاسداران انقلاب کے مالی نیٹ ورک کی نشاندہی پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے سینئر ارکان سے جڑے مالیاتی نیٹ ورک سے متعلق معلومات دینے پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تک کے انعام کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے انصاف کے بدلے انعام نامی پروگرام کے تحت اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی شخص یا گروہ ایران کے پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے رہنماؤں کے مالی نیٹ ورک کا پتہ لگانے میں مدد فراہم کرے گا، اسے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تک کا نقد انعام دیا جائے گا۔
اس اسکیم کا تعلق خاص طور پر احمد جعفرآبادی، عبداللہ محرابی اور علی اصغر نوروزی جیسے عسکری عہدیداروں سے جوڑا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایرانی ہتھیاروں کی خریداری میں ملوث دس شخصیات اور اداروں پر پابندی لگا دی
محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے میزائلوں، ڈرونز اور اس کے متاثرین کے درمیان ایک چھپا ہوا مالی راستہ موجود ہے اور اس نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے عوام کی مدد درکار ہے۔
محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس ایران کے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی تیاری، ان کی تعیناتی اور عسکری سازوسامان کی خریداری میں براہ راست ملوث ہے۔
اس حوالے سے جو بھی شخص ان تینوں عہدیداروں یا ان کے مالیاتی اداروں اور سرگرمیوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کرے گا، وہ اس بھاری انعام اور تحفظ کا حقدار قرار پائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











