پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہاکی لیجنڈ خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان ہاکی کے سابق اولمپئن اور 1960 روم اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ان کے انتقال کی تصدیق ان کے داماد اور سابق پاکستانی اولمپئن توقیر دار نے کی۔ ان کے مطابق خواجہ ذکاء الدین جمعرات کو انتقال کرگئے۔
خواجہ ذکاء الدین 27 اکتوبر 1936 کو جالندھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1958 سے 1966 کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 56 بین الاقوامی میچز کھیلے۔
ان کے کھیل کے کیریئر کا اہم ترین سنگ میل 1960 کے روم اولمپکس تھے، جہاں وہ پاکستان کی گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ہاکی ٹیم کا حصہ بنے۔ یہ پاکستان کا ہاکی میں پہلا اولمپک گولڈ میڈل تھا۔
خواجہ ذکاء الدین کا شمار پاکستان ہاکی کے اس دور کے نمایاں کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جب قومی ٹیم عالمی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کررہی تھی۔
ان کے انتقال سے پاکستان ہاکی کے اس سنہری دور سے وابستہ ایک اور اہم اولمپئن دنیا سے رخصت ہوگیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












