پاکستان ہاکی ٹیم نے عمان کو ہرا کر ایشیئن گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نے عمان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایشیئن گیمز کے جاری ایونٹ میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم عمان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے آؤٹ کلاس کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیئن گیمز کرکٹ، بارش کے باعث پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ منسوخ
میچ کے آغاز سے ہی قومی کھلاڑیوں نے شاندار تال میل کا مظاہرہ کیا اور عمانی دفاع کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ اس بڑی کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم نے ایشیئن گیمز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنی پکی جگہ بنا لی ہے۔
اب سیمی فائنل کے انتہائی اہم اور پُرجوش مقابلے میں پاکستان کا ٹاکرا روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا، جس پر شائقینِ کرکٹ اور ہاکی کی پوری دنیا کی نظریں ٹک گئی ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












