جمعہ، 2-اکتوبر،2026
جمعہ 1448/04/21هـ (02-10-2026م)

احد رضا میر کی سالگرہ کی تصویر نے مایا علی سے متعلق نئی چہ مگوئیاں چھیڑ دیں

02 اکتوبر, 2026 10:51

اداکار احد رضا میر اور اداکارہ مایا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ دونوں حال ہی میں ڈرامہ ’ایک محبت اور‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جہاں ان کی جوڑی اور آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا گیا۔

اب احد رضا میر کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی تصاویر نے مداحوں کی توجہ ایک خاص تصویر کی جانب مبذول کرادی ہے۔ سالگرہ کی تقریب کی تصاویر میں دیوار پر اداکار کی زندگی کے مختلف لمحات کی تصاویر آویزاں دکھائی دیتی ہیں۔

مداحوں نے غور کیا کہ ان تصاویر میں مایا علی کے ساتھ احد رضا میر کی ایک تصویر بھی شامل ہے۔ یہی تصویر مایا علی ڈرامہ ’ایک محبت اور‘ کے اختتام پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی شیئر کر چکی ہیں۔

تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے دونوں اداکاروں کے درمیان ممکنہ تعلق سے جوڑنا شروع کردیا۔ بعض صارفین نے اس بات پر بھی توجہ دلائی کہ احد رضا میر کی والدہ اور مایا علی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کرتی ہیں۔

ان مشاہدات کے بعد سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور مایا علی کے ممکنہ تعلق کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، تاہم یہ تمام باتیں فی الحال مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے اندازوں تک محدود ہیں۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اور مایا علی دونوں نے اپنے درمیان کسی رومانوی تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔