وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آج لکی مروت سے پُرامن لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے چار اکتوبر سے لکی مروت سے پُرامن لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک تفصیلی بیان میں واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور وہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہو کر کرک، کوہاٹ، پشاور اور چارسدہ سے گزرتا ہوا آٹھ اکتوبر کو خیر آباد کے مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں؛ رانا ثنا اللہ
انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری آپریشنز مسئلے کا مستقل حل نہیں، تحریک انصاف کے دور میں یہ خطہ دہشت گردی کے بجائے سیاحت کے لیے جانا جاتا تھا۔
وزیر اعلیٰ کے اس اعلان پر حکومتی وفد کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا چاہتی ہے، لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایسے بیانات اس عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت پر زور دیا کہ مذاکرات کے آخری مرحلے تک ایسی باتوں سے گریز کیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












