لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے سے انکاری ہے، اسی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوئے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا بنیادی نکتہ خیبر پختونخوا میں امن و امان اور دہشت گردی کے حالات تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے اور وفاقی پالیسی کا ساتھ دے، لیکن صوبائی حکومت اس معاملے پر تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آج لکی مروت سے پُرامن لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج معالجے کے معاملات بہت چھوٹے تھے اور حکومت نے پہلے ہی یقین دہانی کرائی تھی کہ جیل مینیوئل کے مطابق عمل کیا جائے گا، لیکن ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انتشار کو قانون کی طاقت سے روکا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں تو بات چیت دوبارہ ہوسکتی ہے، بصورت دیگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












