مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے، لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہو چکا ہے، تاہم لانگ مارچ اپنے طے شدہ وقت پر ہو گا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فریقین نے مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ اپنے مطالبات سامنے رکھے تھے۔ چاہتے تھے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب تک رسائی، ان کی طبی سہولیات، جیل میں ان کے ساتھ سلوک اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ پرامن لانگ مارچ کو اسلام آباد تک لانے کے حوالے سے بھی مؤقف پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، رانا ثناء اللہ
انہوں نے ایمرجنسی یا گورنر راج کی افواہوں پر کڑے الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بھی قدم اٹھایا گیا تو یہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ پر امن ہو گا، لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں، لانگ مارچ ہمارا حق ہے، سب سے کہوں گا لانگ مارچ کو نہ روکیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ طویل نشست کے باوجود کئی امور پر اتفاق نہ ہو سکا اور فی الحال مذاکرات میں ڈیڈ لاک موجود ہے۔
اگرچہ باضابطہ اگلے سیشن کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا، لیکن واٹس ایپ یا فون کے ذریعے تجاویز کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اعلان کے مطابق لانگ مارچ منسوخ یا مؤخر نہیں کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












