فوجی آپریشنز اور بانی سے ملاقاتوں کے معاملات پر اختلاف ختم نہ ہو سکا، علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور صوبے میں آپریشنز کے معاملے پر حکومتی وفد کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طویل بات چیت کے باوجود کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بہت سے چھوٹے امور پر اتفاق ہو گیا تھا، لیکن بانی پی ٹی آئی کی اپنے ذاتی معالج تک رسائی اور ان سے ملاقات کا بنیادی معاملہ حل نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے، لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں، بیرسٹر گوہر
علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے دوران نیشنل ایکشن پلان اور ان علاقوں میں جہاں اندرونی طور پر بے گھر افراد موجود ہیں، فوجی آپریشنز کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام پر حکومتی وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ فی الحال وہ عمران خان سے ملاقات کروانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، تاہم بہنوں اور وکلاء کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










