اتوار، 4-اکتوبر،2026
اتوار 1448/04/23هـ (04-10-2026م)

ایران اپنے جوہری منصوبوں سے عملی طور پر دستبردار ہوگیا، ٹرمپ کا دعویٰ

04 اکتوبر, 2026 10:29

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری منصوبوں سے عملی طور پر دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، اب تہران کو پرامن یا سخت راستہ اپنانے کا انتخاب کرنا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کون سا راستہ چنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسان یا مشکل دونوں طریقوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا احکامات نہ ماننے پر ایران کے دو سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس بات سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ جوہری ہتھیاروں کے تمام منصوبوں کو عملی طور پر چھوڑ چکا ہے۔

صدر ٹرمپ یہ بیانات اس وقت دیئے جب وہ اوہائیو میں ریپبلکن امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں واشنگٹن سے روانہ ہو رہے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔