وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اقوام متحدہ کا اعزاز حاصل کرنے مسقط روانہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے سلسلے میں اقوام متحدہ کا عالمی اعزاز وصول کرنے کے لیے مسقط روانہ ہو گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اقوام متحدہ کا معتبر اعزاز وصول کرنے کے لیے عمان کے دارالحکومت مسقط روانہ ہو چکی ہیں۔ انہیں یہ عالمی اعزاز ان کے عوامی فلاحی پروجیکٹ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے اعتراف میں دیا جائے گا۔
عمان کے کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں مریم نواز کو یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ پیش کیا جائے گا، جو رہائش اور پائیدار شہری ترقی کا ایک انتہائی اعلیٰ عالمی اعزاز مانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں نئے تعلیمی نصاب کی منظوری، پہلی سے بارہویں جماعت تک کیلئے اے آئی کورس طلب
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر 2026 کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور اس سال پاکستان کے علاوہ میانمار، برازیل، تیونس اور لندن بھی اس ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
مسقط روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یہ یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر دنیا کا بہترین لو کاسٹ ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








