ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کیے گئے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشنز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ملٹری آپریشنز کو مسترد کرتے ہیں، بند کمروں کے فیصلوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا، سہیل آفریدی
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی یہ پے در پے کارروائیاں دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کو شدید کمزور کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
عسکری حکام نے اس بات کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے تک یہ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے تاکہ ملک اور صوبے میں امن و امان کی مستقل فضا قائم کی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











