امریکا کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر اسرائیل میں مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

مشرق وسطیٰ میں ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل میں اضافی فوج اور طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں تناؤ اور عسکری کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر امریکا کی حکومت نے آئندہ آنے والے ہفتوں میں اسرائیل میں اضافی فوجی دستوں اور جنگی طیاروں کو تعینات کرنے کی وسیع پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صومالیہ میں اسرائیل کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں، صدر حسن شیخ محمود
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت بھی تقریباً 3 ہزار امریکی فوجی اسرائیل کے مختلف حصوں میں تعینات ہیں جو کہ فضائی دفاعی نظام کو آپریٹ کرنے، پائلٹوں کی معاونت کرنے، لاجسٹک امور سنبھالنے اور فوجی ہیڈ کوارٹرز میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ امریکی فوج کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں خطے میں معمول کی روٹیشن جاری رکھی گئی ہے، تاہم اب اس تعیناتی کا مقصد براہ راست مشرق وسطیٰ میں متوقع بڑی عسکری کشیدگی سے نبرد آزما ہونا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












