مشرق وسطیٰ سے سپلائی بڑھنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں غیر معمولی اضافے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگی تنازع اور خطے میں خلیجی تیل کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے باوجود عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
اس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں اچانک اضافہ اور گروپ آف سیون ممالک کی جانب سے تیل کے ذخائر کو مارکیٹ میں جاری کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمتوں میں 35 سینٹس یعنی 0.34 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ 101.90 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 62 سینٹس یعنی 0.68 فیصد کمی کے ساتھ 90.49 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
شپ ٹریکنگ فرم کی جاری کردہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے آخری ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات جنگ سے پہلے کی اوسط سطح سے بھی بہت زیادہ اوپر چلی گئیں اور بعض دنوں میں یہ برآمدات 19.5 ملین سے لے کر 22.5 ملین بیرل یوم تک پہنچ گئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کے خطوں میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز پر مسلسل حملوں کی رپورٹس کے باوجود سپلائی میں یہ اضافہ انتہائی حیران کن ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











