9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: علیمہ خان اور عظمی خان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کی۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کو اشتعال دلانے اور امن و امان کی خرابی میں علیمہ خان کا مبینہ گمراہ کن کردار
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پراسکیوشن سے ان تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور آئندہ سماعت پر دونوں فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے بھی طلب کیا گیا ہے۔
عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر مزید کارروائی 6 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔ اس دوران سابق وفاقی وزیر اسد عمر، فواد چوہدری اور مسرت چیمہ بھی عدالت میں موجود رہے، جبکہ عدالت نے اعظم سواتی کی جانب سے دائر کی جانے والی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کو منظور کر لیا۔
یاد رہے کہ ان ملزمان پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










