بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

عوام کو اشتعال دلانے اور امن و امان کی خرابی میں علیمہ خان کا مبینہ گمراہ کن کردار

23 ستمبر, 2026 12:25

علیمہ خان نے عہدہ نہ ہونے باوجود پارٹی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہوئے عوام کو پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کے لیے اکساتی رہیں۔

امن و امان کی خراب صورتحال اور عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق علیمہ خان کے پاس پارٹی کا کوئی باضابطہ عہدہ نہیں ہے، اس کے باوجود وہ مورثی سیاست کو تقویت دینے کے لیے پارٹی معاملات میں مسلسل دخل اندازی کرتی رہی ہیں اور عوام کو پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کے لیے اکساتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علیمہ خان کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کے اعلان پر برہمی کا اظہار

نام نہاد غیر سیاسی خاتون ہونے کے ناطے انہوں نے سیاسی جماعت کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہائی جیک کر رکھا ہے۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی کی جانب سے بھی عوام کو اشتعال دلا کر اسلام آباد میں پرتشدد مظاہرے کرنے کا عمل سامنے آ چکا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مخصوص سیاسی جماعت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے خواتین کو استعمال کر رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔