وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، طلال چوہدری

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے دوران حقائق چھپا رہی ہے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے مذاکرات کو نتیجہ خیز نہیں بننے دیا۔
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں بہت سے بنیادی حقائق سے جان بوجھ کر پردہ پوشی کر رہی ہیں اور انہوں نے خود ہی اس عمل کو کبھی نتیجہ خیز نہیں بننے دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان تمام مذاکرات کے دوران دہشتگردی کے مکمل خاتمے سے متعلق اہم ترین معاملات کو یکسر نظرانداز کیا گیا اور تمام تر گفتگو صرف خیبرپختونخوا کی حد تک دہشتگردی کے خاتمے کے گرد گھمائی جاتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں : پہلی بار دیکھا کہ کوئی وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے تحریک چلا رہا ہے، سینیٹر زاہد خان
طلال چوہدری نے بتایا کہ اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم نے اسلام آباد سے پشاور کا دورہ کر کے سہیل آفریدی کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی، جس کے بعد وہ مذاکراتی ٹیم ہم سے نظریں چرانے لگی تھی۔
انہوں نے وزیراعظم کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں جتنی بھی سیاسی اسپیس دینے کی سکت رکھتی ہے دے گی، لیکن ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے ناسور پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم اس وقت پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کی براہِ راست جنگ لڑ رہے ہیں، اس لیے تمام سیاسی فریقین کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف صد فیصد تعاون کریں اور تمام تر سیاسی آزادیوں کے باوجود خدا کے واسطے دہشتگردوں کی سرپرستی یا انہیں پالنا بند کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










