بدھ، 7-اکتوبر،2026
بدھ 1448/04/26هـ (07-10-2026م)

خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، وزیر اعظم

07 اکتوبر, 2026 12:23

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو اور ہم خیبر پختونخوا کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، طلال چوہدری

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری امور اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔