سپریم کورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کی بریت کے خلاف نظرثانی اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے دائر کی جانے والی وہ نظرثانی اپیل خارج کر دی، جس میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کی بریت کو چیلنج کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کی بریت کے خلاف دائر کردہ نظرثانی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس کیس میں ملزمان کی بریت پر نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا
عدالت میں اس اہم کیس کی سماعت جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں قائم بینچ نے کی، جس میں جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شکیل احمد بھی شامل تھے۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختر نے اپنے دلائل دیے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ حکومت کی نظرثانی اپیل کو مسترد کر دیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کو بھی خارج کر دیا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد مقدمے سے متعلق قانونی کارروائی اور دائر کردہ درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









