کوہاٹ میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی فائرنگ، 7 اہلکار زخمی

کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں پولیس چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں شرپسند عناصر نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کے فورا بعد پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی، جس کی وجہ سے حملہ آور شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائی کے دوران 18 دہشت گرد ہلاک کردیئے
تمام زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر کے ڈی اے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسپتال منتقل کیے جانے والے زخمی اہلکاروں میں الیاس خان، کانسٹیبل عبداللہ، کانسٹیبل جمیل، کانسٹیبل اجمل کے علاوہ کوئیک رسپانس فورس کے نفری ارکان رحمت اللہ، عابد خان اور سید اعظم شامل ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات کو انتہائی سخت کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے حملے کے محرکات، حملہ آوروں اور اس میں ملوث دیگر عناصر کی تلاش کے لیے جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









