بھوت ورزش کرنے جم پہنچ گیا؟ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بھارتی سوشل میڈیا پر ایک پراسرار ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ایک اوپن ایئر جم میں ورزش کی مشینیں خودبخود حرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک پارک میں قائم اوپن ایئر جم کی ہے، ویڈیو میں ورزش کے لیے استعمال ہونے والا سوئنگ خود بخود حرکت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ کوئی بھوت ہے جو اپنی فٹنس کے بارے میں ازحد متفکر ہے اور جم استعمال کر رہا ہے۔
Fitness freak ghost 👻?@jhansipolice got a tip off about an open gym being used by ghosts!Team laid seige & soon found t real ghosts-Some mischievous person made video of moving swing & shared on #socialmedia. Miscreants will b hosted in a ‘haunted’ lockup soon #NoHostForGhost pic.twitter.com/JUaYt4IJMS
— RAHUL SRIVASTAV (@upcoprahul) June 12, 2020
یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ اتر پردیش کے شہر جھانسی کی پولیس کو نوٹس لینا پڑا۔ پولیس مذکورہ پارک میں پہنچی اور ورزش کے آلات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر میں بھوت نظر آنے کی وجہ سے بیوی کا طلاق کا مطالبہ
جلد ہی پولیس نے معلوم کرلیا کہ سوئنگ پر چکنائی جم گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ہوا سے باآسانی حرکت کر رہا ہے۔
بعد ازاں محکمہ پولیس کے ٹویٹر پر کہا گیا کہ اصل بھوت وہ ہے جس نے ایک عام سی ویڈیو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، ایسے شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔
Sir ji, it’s youth creativity. Don’t kill there creativity by pulling them in lock up. Instead ask the youths to do something for police department 😂
— manish srivastava (@manishfoodtechs) June 13, 2020
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












