شادی کے دن لڑکا فرار، دلہن نے ہونے والے سسرسے شادی کرلی

انڈونیشیا میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے دن عین وقت پر دلہا بھاگ گیا جس کے بعد دلہن کی شادی اپنے ہونے والے سسر سے ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے گاؤں جیکوٹامو میں 29 اگست کو ایک شادی کی تقریب جاری تھی،ہر طرف خوشی کا سماں تھا، مہمان آچکے تھے جبکہ دلہن اپنے دلہے کے انتظار میں اسٹیج پر بیٹھی تھی۔
تاہم اچانک یہ خوشی کی تقریب اس وقت بے چینی میں تبدیل ہوگئی جب پتا چلا کہ دلہا عین وقت پر شادی سے انکار کرکے بھاگ گیا ہے۔
لڑکی کے بھائی کے مطابق دلہے کے گھر والوں کی جانب سے ہمیں اطلاع دی گئی کہ ہمارا بیٹا لاپتہ ہے۔تاہم کچھ دیر انتظار کے بعد معلوم ہوا کہ لڑکا شادی سے انکار کر کے بھاگ گیا ہے۔
یہ خبر سن کر دونوں خاندان پریشان ہوگئے، لڑکی والوں کا مطالبہ تھا کہ شادی پر لاکھوں روپے کا خرچہ کیا گیا ہے، عین وقت پر شادی سے انکار ان کے لیے کافی نقصان اور بے عزتی کا باعث بنے گا۔
تاہم ایسے میں لڑکے کے والد نے اپنی ہونے والی بہو سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ لڑکی والوں کی عزت اورانہیں مالی نقصان سے بچایا جاسکے۔
شادی کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہارکیا گیا۔
کچھ صارفین نے لڑکی کے گھر والوں کی عزت بچانے پر لڑکے کے والد کی تعریف کی جس نے بیٹے کے انکار کے بعد لڑکی سے شادی کی۔
جب کے کچھ صارفین نے لڑکی کے گھر والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ مالی نقصان سے بچنے کے لیے انہوں نے بڑی عمر کے شخص سے نوجوان بیٹی کی شادی کروادی۔
یہ پڑھیں : لندن میں مقیم ٹک ٹاکر لڑکی نے عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












