اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پشاور میں انوکھی چوری: داماد نے بیوی کے ساتھ مل کر ساس کا گھر لوٹ لیا

20 ستمبر, 2023 14:27

پشاور تھانہ حیات آباد میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں داماد نے بے روزگاری سے تنگ آکر اپنی ساس کے گھر ہی چوری کر ڈالی، واردات میں بیوی نے بھی ساتھ دیا۔

پشاور کے رہائشی نے حالات سے تنگ آکر حیات آباد فیز ون میں اپنی ہی ساس کے گھر کا صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق واردات میں داماد کے ساتھ اس کی بیوی بھی شریک جرم تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزموں سے 4 ہزار ڈالر سمیت دیگر نقدی اور لوٹے گئے زیورات بھی برآمد کرلیے۔

 یہ پڑھیں : سول ہسپتال کراچی سے لاکھوں روپے کی قیمتی مشینری چوری ہوگئی

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔