بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

’جنت کی سیڑھی‘ سے گر کر ایک شخص ہلاک، ویڈیو دیکھیں

21 ستمبر, 2023 16:18

برطانوی سیاح آسٹریا کے پہاڑ پر ایک تنگ سیڑھی پر چڑھتے ہوئے نیچے گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

یہ علاقہ دلکش اور خوبصورت تصاویر کے خواہشمند سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ یہاں موجود سیڑھی کو مقامی طور پر ’جنت کی سیڑھی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 12 ستمبر کو 42 سالہ شخص سیڑھی پر اکیلا چڑھ رہا تھا اور اس دوران وہ پھسل کر نیچے وادی میں گرگیا۔

حادثے کے بعد پولیس اہلکاروں اور ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچا تاہم اس شخص کو بچایا نہیں جاسکا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 Austria (@365austria)

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے تھوڑی دیر بعد ریسکیور اہلکاروں نے برطانوی سیاح کی لاش نکال لی۔

اس حادثے سے متعلق حکام نے کسی تیسرے فریق کی غفلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت برطانوی سیاح مکمل طور پر اکیلا تھا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔