بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

مصر: چلتے ٹرکوں سے سبزیاں اور پھل چرانے والا گینگ گرفتار

26 ستمبر, 2023 14:15

مصر: پولیس نے چلتے ٹرکوں سے سبزیاں اور پھل چرانے والے گینگ کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق اس گینگ کی دن دیہاڑے انوکھے طریقے سے واردات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مقامی حکام نے بتایا کہ گینگ میں شامل 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں سے 6 افراد کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں قربانی کا جانور عمارت سے نوجوان کے اوپر گر گیا

حکام کے مطابق ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے زیرِ استعمال رکشہ نما گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

یہ گینگ چلتی گاڑیوں سے پھل اور سبزیاں چوری کرتا تھا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔