چین کی 8 سالہ حقیقی ’اسپائیڈر گرل‘ کی ویڈیو وائرل، لوگ حیران

بیجنگ: چین میں ایک بچی نے ٹی وی پر اپنا پسندیدہ شو دیکھنے کے لئے ایک منفرد انداز اپنا لیا ہے، جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
چین سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی کی کمرے کی چھت تک جا کر دیوار سے لگ کر ببیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بہت سے لوگوں نے اس بچی کو حقیقی زندگی کی ‘اسپائیڈر گرل’ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی گلی سڑی لاش کیساتھ کئی دن رہنے والا شخص گرفتار
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کس طرح ٹی وی کا ریموٹ ہاتھ میں لے کر آسانی سے دیوار چڑھ جاتی ہے۔
اس کارنامے کو بچی کی والدہ نے گھر پر نصب کیمروں کے ذریعے دریافت کیا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












