منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

جھگڑے کے بعد 8 سالہ بچی نے ‘باپ برائے فروخت’ کا اشتہار لگا دیا

06 اکتوبر, 2023 15:01

باپ سے جھگڑے کے بعد 8 سالہ بچی کی حرکت نے سب کو حیران کردیا اور اس کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بچی کے باپ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ میں بتایا کہ ان کا 8 سالہ بیٹی سے معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیٹی کی جانب سے حیران کردینے والا لیکن مزاحیہ ردعمل سامنے آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے غصے میں اپنے والد کی فروخت کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگا دیا اور قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے لگائی جس کی تصویر بھی بچی کے والد نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: باپ نے موٹر سائیکل اور موبائل خریدنے کیلئے اپنی 3 ماہ کی بچی کو بیچ دیا

شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کاغذ پر بچی نے لکھا ہے کہ ‘2 لاکھ روپے میں باپ برائے فروخت’، دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات کیلئے گھر کی گھنٹی بجائیں۔

اپنی پوسٹ میں بچی کے والد نے لکھا کہ گھر کے دروازے پر اشتہار دیکھ کر مجھے لگا میں اپنی بیٹی کیلئے کافی نہیں ہوں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔