منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

بھارت: قتل کے شواہد بندر لے گیا، پولیس کے بیان پر عدالت حیران

07 اکتوبر, 2023 13:52

نئی دہلی: راجستھان میں پولیس نے قتل کیس کے شواہد چوری کرنے کا الزام بندر پر لگا دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کی ہائی کورٹ میں ششھی کانت نامی شہری کے قتل کا کیس زیر سماعت ہے۔

کہانی میں موڑ تب آیا جب عدالت نے پولیس سے قتل کے شواہد مانگے تو اس نے عجیب وغریب منطق پیش کی اور کہا بندر نے پولیس اسٹیشن سے تمام ثبوت چوری کرلیے ہیں جس میں قتل میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ بھی شامل تھا۔

پولیس نے عدالت میں تحریری بیان جمع کرایا جس میں لکھا ہے کہ مذکورہ کیس کے شواہد بیگ میں موجود تھے اور بیگ بندر اٹھا کر غائب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ایک بوری سے 46 بندروں کی لاشیں برآمد، وجہ کیا بنی؟

سنہ 2016 میں راجستھان کے دارالحکومت میں ششھی کانت کا قتل ہوا تھا جس کی لاش تین دن بعد ملی تھی۔

بعد ازاں مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج پر معاملہ عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا، اب جہاں ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کا فیصلہ قریب تھا تو پولیس نے شواہد گم ہونے کا الزام بندر پر عائد کردیا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔