3 سال پہلے چوری ہوجانے والا طوطا پولیس کو اپنا نام بتا کر مالک تک پہنچ گیا

مارسیلز: ایک طوطے نے پولیس اہلکاروں کو اپنی شناخت کروا کر اپنے مالک کو ڈھونڈ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مغربی افریقی سرمئی طوطا جسے تین سال قبل فرانس میں چوری کیا گیا تھا، جو 3 سال بعد اپنے مالک سے مل گیا۔
گزشتہ ہفتے ایک دکاندار فرانسیسی شہر مارسیلز کے اولڈ پورٹ کے قریب طوطے کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا جب پولیس کا وہاں سے گزر ہوا۔
طوطے کی یہ نسل قانون کے ذریعے محفوظ ہے جس کی وجہ سے ان کی فروخت غیر قانونی ہے۔
جب پولیس نے پرندے کا معائنہ کیا جس کی کوئی شناختی انگوٹھی نہیں تھی تو طوطے نے جیکو، جیکو کہنا شروع کردیا، یہ نام فرانس میں طوطوں کے لیے روایتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف گانوں پر مختلف ڈانس کرنے والے طوطے کی سوشل میڈیا پر دھوم
موقع پر موجود ایک پولیس افسر نے یاد کیا کہ ایک شہری نے 2020 میں اس نام کے اپنے افریقی سرمئی طوطے کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی اور اس شخص نے پولیس اسٹیشن میں ہر ایک کو بتایا تھا کہ طوطے کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنا نام خود بتائے گا جو کہ جیکو ہے۔
فرانسیسی اخبار ’لا پروونس‘ نے رپورٹ کیا کہ مالک کو اپنا طوطا ملنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد شہری ایک خیراتی جانوروں کی پناہ گاہ میں اپنے گمشدہ طوطے سے ملنے گیا اور پرندے نے اپنے مالک کو دیکھتے ہی اپنا نام پکارنا شروع کردیا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












