اپنے ہمسفر کے طویل انتظار کے بعد خاتون نے خود سے شادی کرلی

لندن: 42 سالہ برطانوی خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی مثالی شادی کے جشن کیلئے 20 سال انتظار کیا تاہم اب یہ انتظار کی حد ختم ہونے پر انہوں نے اپنے آپ سے ہی شادی کرلی۔
ولکنسن نامی خاتون نے شادی کی تقریب کی خود میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا، اپنے لیے منگنی کی انگوٹھی خریدی اور اپنے دوستوں کے ساتھ خصوصی دن منایا۔
کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی محترمہ ولکنسن نے کہا کہ یہ میرے لیے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا، یہ تقریب کوئی سرکاری شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 بچوں کے باپ نے 11 بچوں کی ماں سے پسند کی شادی کرلی
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں آپ سوچتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ شاید یہ میرے کسی ساتھی کے ساتھ نہ ہو لیکن میں کیوں اس خوشی سے محروم رہوں؟۔
انہوں نے بتایا کہ جو 10,000 پاؤنڈز انہوں نے اپنی اصل شادی کے لیے مخصوص کرکے رکھی تھی، وہ انہوں نے خود سے شادی کے جشن میں لگادی۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












