باتونی شریک حیات کو خاموش کرانے کا طریقہ!

زندگی میں سکھ دکھ شئیر کرنے والا شریک حیات ہونا ایک زبردست تجربہ ہوتا ہے، لیکن یہ اس وقت ناقابل برداشت ہوجاتا ہے جب آپ کا جیون ساتھی مسلسل بولنے والا ہو۔
ایسے میں آپ کچھ وقت خاموشی کے چاہتے ہیں، لیکن اس خواہش کا اظہار کرنے سے ڈرتے ہیں کہ پھر کوئی نئی لڑائی نہ چھڑ جائے جس سے مزید 1 گھنٹہ اور سننا پڑے۔
ویسے تو اس کیلئے اپنے پارٹنر کو کہا جاسکتا ہے کہ "کچھ دیر کیلئے چپ ہوجاؤ”، یا پھر "مجھے غلط مت سمجھنا، مجھے تمہاری کمرے میں موجودگی سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن خدا کیلئے چپ ہوجاؤ”، لیکن یہ خطرے سے خالی نہیں ہے اور اس طرح سے منع کرنا تو بدتمیزی بھی کہلائے گا۔
دوسری جانب نیند کا بہانہ بنانا یا پڑھنے کے لیے کتاب اٹھا لینا بھی بیکار سا عمل ہے، کیونکہ سننا تو آپ کو تب بھی پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین: خاتون طلاق کے بعد امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی
کیا اس کا اور کوئی حل ہے؟
برطانوی اخبار ”دی گارڈیئن“ میں بظاہر ایک قابل عمل نسخہ بتایاگیا ہے، کہ اگر آپ تنگ آگئے ہیں اور کسی کو چپ کرانا چاہتے ہیں تو اپنا لہجہ تبدیل کرلیجئے۔
نسخے کے مطابق آپ ایسا لہجہ اپنایے جیسے کہ اسکول یا کالجز میں اساتذہ لیکچر کا اختتام کرتے وقت اپناتے ہیں۔،اس سے مخالف کو لگے کہ اب بات کو مختصر کرکے مکمل کرلینا بہتر ہے۔
اس کے علاوہ ایک طریقہ اور بھی ہے اور وہ کچھ اس طرح سے ہے کہ اپنی انگلی اپنے ہونٹوں پر اس طرح رکھیں جیسے چپ کرانے کیلئے رکھتے ہیں، لیکن ساتھ ہی دوسرا ہاتھ اپنے دل پر رکھیں اور مسکرائیں۔
اگر یہ دونوں نسخے بھی کام نہ کریں تو برداشت ہی واحد حل بچتا ہے، چپ چاپ سنتے جائیں اور اپنے ان گناہوں کی معافی مانگتے جائیں جن کی آپ کو سزا مل رہی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












