آنکھوں سے خون پھینکنے والی چھپکلی، ویڈیو دیکھیں

میکسیکو اور جنوب مغربی امریکا کے صحراؤں میں ایک چھوٹی سی چھپکلی پائی جاتی ہے جس کے سر پر سینگوں جیسے ابھار ہوتے ہیں جن کی وجہ سے یہ ’’ریگل ہارنڈ لیزارڈ‘‘ (شاندار سینگوں والی چھپکلی) بھی کہلاتی ہے لیکن اس کی اصل وجہ شہرت کچھ اور ہے، یہ اپنے دشمن پر وار کرنے کےلیے اپنی آنکھوں سے خون کی پچکاری پھینکتی ہے۔
یہ خون اگرچہ زہریلا نہیں ہوتا لیکن حملہ آور کو کچھ دیر کے لیے رکنے پر مجبور ضرور کردیتا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر یہ فرار ہوجاتی ہے۔
اس کی لمبائی صرف 3 سے 4 انچ ہوتی ہے اور یہ چھوٹی صحرائی چیونٹیوں اور دوسرے کیڑے مکوڑوں کو شوق سے کھاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک وقت میں 2500 تک چیونٹیاں ہڑپ کرجاتی ہے لیکن اپنے شکار پر خون کی پچکاری نہیں پھینکتی۔
علاوہ ازیں یہ آنکھوں سے خون پھینکنے والی ترکیب بھی بہت سوچ سمجھ کر، اس وقت اختیار کرتی ہے جب اسے یقین ہوجاتا ہے کہ اس کی طرف بڑھنے والا جانور واقعی حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بڑی چھپکلی کیساتھ اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان گرفتار
صحرا میں اسے کئی طرح کے شکاری جانوروں کا سامنا رہتا ہے جن میں سانپ، صحرائی بھیڑیئے اور چوہے تک شامل ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












