دنیا میں سب سے زیادہ دانتوں والی خاتون، عالمی ریکارڈ قائم

بھارتی خاتون نے بتیسی میں سب سے زیادہ دانتوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 26 سالہ کلپنا بالن کی بتیسی میں دانتوں کی تعداد 32 سے چھ زیادہ یعنی 38 ہے، ان کے نچلے جبڑے میں چار جبکہ اوپر کے جبڑے میں دو اضافی دانت ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ کلپنا بالن نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنایا جس کی وجہ ان کے منہ مین 38 دانتوں کا ہونا ہے اور اس لیے انہیں سب سے زیادہ دانت والی خاتون کا اعزاز حاصل ہے۔
کلپنا کے منہ میں اضافی دانت کم عمری میں نکلنے شروع ہوئے اور اس وقت وہ ان کو نکلوانے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن دندان سازوں نے ان کو مشورہ دیا کہ انہیں ان دانتوں کے مکمل نکلنے کا انتظار کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہسپانوی شہری نے ہائی ہیل پہن کر 100 میٹر دوڑ کا عالمی ریکارڈ بنالیا
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دانتوں کو نہ نکلوانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ کسی قسم کی تکلیف کا سبب نہیں تھے۔
اس سے قبل مردوں کی فہرست میں یہ ریکارڈ کینیڈا کے ایوانو میلون کے پاس ہے جن کے منہ میں 41 دانت گنے گئے تھے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












