ویڈیو: دنیا کا امیر ترین آدمی گٹر میں اُتر گیا

ٹیکنالوجیکل کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس گٹر میں اُتر گئے۔
بل گیٹس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے زیر زمین سیوریج سسٹم کو دیکھنے کے لیے گٹر میں اترتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں بل گیٹس کو گٹر لائن سے گزرنے اور زیر زمین میوزیم کے سائنسدانوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ
بل گیٹس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میں نے برسلز کے اس سیوریج سسٹم کی چھپی ہوئی تاریخ کی کھوج لگائی۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












