اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

مرد کو گنجا کہنا ہراسانی میں شمار ہوگا، برطانوی عدالت

01 دسمبر, 2023 14:53

خبردار مردوں کو گنجا پکارنے پر جنسی ہراسانی کا کیس بنے گا، برطانیہ کی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

 مرد حضرات میں گنجے پن کی بیماری زیادہ پائی جاتی ہے اور وہ اپنے بال مکمل یا کچھ حصے کھو دیتے ہیں، جنہیں پھر اپنے ساتھیوں کی جانب  سے مزاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

لیکن اب اس مذاق کے خلاف اور مرد حضرات کی مدد کے لیے برطانوی عدالت سامنے آ گئی ہے، عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق برطانوی ملازمین کے ٹریبونل نے فیصلہ دیا ہے کہ مردوں کیلئے لفظ ʼگنجا ʼاستعمال کرنا جنس سے متعلق اور امتیازی سلوک کے مترادف ہو سکتا ہے۔

یہ فیصلہ ایک64 سالہ الیکٹریشن ٹونی فن کے معاملے میں سامنے آیا جنہوں نے یارکشائر میں مقیم ایک چھوٹی خاندانی کمپنی میں کام کرنے والے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

واضح رہے ٹونی فن کا کہنا تھا کہ انہیں کام کے اوقات میں گنجے پن کا طعنہ دیا گیا جس سے ان کی تضحیک ہوئی،جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں مردہ قرار دیئے جانے والا بزرگ شہری اچانک زندہ ہوگیا

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔