خاتون کے پیٹ میں دانت صاف کرتے وقت ٹوتھ برش چلا گیا

ریاض: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون کے پیٹ میں دانت صاف کرتے وقت ٹوتھ برش چلا گیا۔
20 سالہ سعودی خاتون اپنے دانت صاف کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا ٹوتھ برش ان کے حلق میں پھنس گیا۔
خاتون کے مطابق جب انہوں نے اپنے حلق سے ٹوتھ برش کو نکالنے کی کوشش کی تو وہ پھنسل کر ان کے پیٹ میں ہی چلا گیا جس کے بعد انہیں مکہ کے النور اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قبض کا خودساختہ علاج، شہری نے 20 انچ لمبی زندہ مچھلی نگل لی
النور اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے خاتون کا ایکس رے اور سی ٹی اسکین کیا جس کے بعد خاتون کا فوراً آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے پیٹ سے 20 منٹ کے اندر ٹوتھ برش نکال لیا گیا اور اب ان کی جان کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












